کاپ 16/ دسمبر (ایس او نیوز) گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج میں الگ الگ مذاہب سے تعلق رکھنے والے لڑکا اور لڑکی کے درمیان بات چیت کی وجہ سے دونوں مذاہب کے طلبہ آپس میں لڑ پڑے ۔
بتایا جاتا ہے کہ لڑکا اور لڑکی کی بات چیت پر ایک گروپ کی طرف سے اعتراض کرنے کے بعد دوسرے گروہ نے مداخلت کی اور تکرار شروع ہوگئی جو دیکھتے ہی دیکھتے مار پیٹ میں بدل گئی ۔ معاملہ کی اطلاع ملتے ہی کاپ پولیس تھانہ کے افسران اور عملہ نے موقع پر پہنچ کر طلبہ کو معمولی باتوں کو ہنگامہ نہ کرنے کی تاکید کی اور حالات کو قابو میں کیا ۔